بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ دانشگاہ میں قرآن و عترت سافٹ وئير كی رونمائی

IQNA

بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ دانشگاہ میں قرآن و عترت سافٹ وئير كی رونمائی

سائيبر سپيس گروپ : بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ دانشگاہ نے اپنے اسٹال نشريات قرآن و عترت پر ايران كے اعلیٰ تعليمی اداروں كی جانب سے تيار كردہ قرآنی سافٹ وئير پيش كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ دانشگاہ كا ايك اسٹال نشريات قرآن و عترت كے نام سے ہے ۔ اس اسٹال پر قرآن و عترت كے موضوع پر نشريات پيش كیے جانے كے علاوہ ايران كے اعلیٰ تعليمی اداروں كی جانب سے شايع كردہ قرآنی مجلّات كی فہرست بھی دی گئی ہے ۔
اس سافٹ وئير میں ۲۵ سے ۳۰ گھنٹے كی تعليمی وركشاپ ویڈيو فلم كے قالب میں شامل كی گئی ہے اور اس فہرست كے بادی النّظر میں مطالعے سے دانشگاہی نشريات سے آگاہی حاصل كی جا سكتی ہے ۔
1074962