ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی نے رہبر معظم کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت آغا کا دفتر رمضان المبارک میں امام خامنہ ای کے قرآنی بیانات کو " تیس دن ؛ تیس قرآنی کلمات " کے عنوان سے پیش کر رہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق تئیسویں دن کا بیان سورہ مبارکہ یس کی آیت ۱۱ إِنَّما تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكرَ وَخَشِیَ الرَّحمٰنَ بِالغَيبِ ۖ فَبَشِّرهُ بِمَغفِرَةٍ وَأَجرٍ كَريمٍ (۱۱) کی روشنی میں ہے ۔
ذکر یعنی توجہ کرنا یہ انسان کے لیے مایہ نجات ہے ۔ طول سال کی راتوں میں ، قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ، قرآن کریم میں تدبر کے ساتھ اور دعاؤں کے پڑھنے کے ساتھ انسان کا باطن خالص ہوتا ہے ۔
1075934