رہبر معظم كی جانب سے الجزائری عوام كے استعمار مخالف جذبے كو خراج تحسين

IQNA

رہبر معظم كی جانب سے الجزائری عوام كے استعمار مخالف جذبے كو خراج تحسين

سياسی گروپ : رہبر معظم نے الجزائری پارليمنٹ كے سپيكر سے ملاقات میں الجزائر كی عوام كی انقلابی اور استعمار مخالف جدوجہد كو زبردست خراج عقيدت پيش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ خامنہ ای نے كل ۳۱ اگست بروز جمعۃ المبارك كی سہ پہر كو الجزائر كی پارليمنٹ كے اسپيكر عبد القادر بن صالح كے ساتھ ملاقات میں الجزائری عوام كی انقلابی تاريخ اور استعمار مخالف جدوجہد كو سراہا اور كہا : اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد الجزائر كی حكومت استقامت كے حوالے سے ايك بہتر رفيق ثابت ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايران اور الجزائر كے درميان سياسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات كو فروغ دينے كے حوالے سے بہت سے امكانات ہیں ۔
1088525