غرب كی سياسی تلقين اور میڈيا پراپيگنڈے كے برخلاف استعمار كے مقابل قيام ممكن ہے

IQNA

غرب كی سياسی تلقين اور میڈيا پراپيگنڈے كے برخلاف استعمار كے مقابل قيام ممكن ہے

سياسی گروپ : رہبر معظم نے سری لنكن صدر كے ساتھ ملاقات میں شيطانی طاقتوں كی جانب سے سياسی اور میڈيا وار كا ذكر كرتے ہوئے كہا : ان كی سعی و كوشش ہے كہ خود كو ناقابل شكست كے طور پر پيش كریں ليكن ايران اور سری لنكا كے تجربات سے پتہ چلتا ہے كہ استعمار اور سلطہ طلبوں كے خلاف قيام ممكن ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم آيت اللہ خامنہ ای كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے سری لنكن صدر كے ساتھ ملاقات میں دوست ممالك كے اتحاد كو سب كی اہميت ، طاقت میں اضافے اور ملی منافع پورا كرنے كے لیے ايك اہم سنگ ميل قرار ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ سری لنكن صدر نے ايران كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كی توسيع كا مطالبہ بھی كيا ۔
1088516