تہران اجلاس امريكہ اور صیہونی حكومت كی سازشوں كا بھرپور جواب

IQNA

تہران اجلاس امريكہ اور صیہونی حكومت كی سازشوں كا بھرپور جواب

سياسی گروپ : محمد نبی حبيبی نے تہران میں نویں اجلاس كے انعقاد كو عملی طور پر بين الاقوامی سطح پر ايران كی عزت و عظمت كا نشان قرار ديتے ہوئے كہا : تہران میں اس تحريك كے اجلاس كا انعقاد امريكی اور صیہونی مكر و فريب كا منہ توڑ جواب تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حزب مؤتلفہ اسلامی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست كے اختتام پر محمد نبی حبيبی نے خيال ظاہر كيا : "نام" اجلاس كا انعقاد عملی طور پر ايرانی ملت كی عزت ، حكمت اور مصلحت كی بہترين مثال تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : "نام" میں بہت سی پوشيدہ صلاحيتیں موجود ہیں كہ جنہیں بروئے كار لا كر خطّے اور عالم اسلام میں امريكی پاليسيوں كو ناكام كيا جا سكتا ہے ۔
1091412