ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے حوزات علمیہ كا اصل ہدف فقیہ كی تربيت قرار ديتے ہوئے واضح كيا : ضروری ہے كہ اس اصلی ہدف پر توجہ كے ساتھ علوم عقلی از قبيل فلسفہ و كلام كی تعليم و تدريس پر بھی توجہ دی جائے ۔
رہبر معظم كے خطاب سے پہلے حوزہ علمیہ كی اعلیٰ شوری كے سربراہ آيت اللہ استادی اور ان كے بعد آقائے مقتدائی ، غروی اور حسينی بوشہری نے حوزہ علمیہ كے اقدامات ، تجاويز اور پاليسيوں كے بارے مفصل رپورٹ پيش كی ۔
1092268