رہبر معظم كے تہران اجلاس میں خطاب سے امريكہ كی رسوائی

IQNA

رہبر معظم كے تہران اجلاس میں خطاب سے امريكہ كی رسوائی

سياسی گروپ : آيت اللہ خاتمی نے "نام" اجلاس كے افتتاحی سيشن میں رہبر معظم كے واضح بيانات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : معظّم لہ نے اپنا موقف انتہائی شجاعت كے ساتھ بيان كيا اور انہوں نے اس اجلاس میں بڑی صراحت اور شفافيت كے ساتھ امريكہ كو رسوا كيا اور ہميشہ كی طرح پوری قاطعيت كے ساتھ غاصب صیہونی حكومت كو نامشروع قرار ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كی سربراہی كمیٹی كے ركن نے آج ۷ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو خطبہ نماز جمعہ میں امام صادق (ع) كے يوم شہادت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : آپ (ع) شيعوں كے امام ہونے كے ساتھ علمی مرجعيت بھی ركھتے ہیں اور یہ مسئلہ شيعوں كے ساتھ مختص نہیں ہے بلكہ علمی حوالے سے تمام اہل اسلام امام صادق (ع) كے احسان مند ہیں ۔
1093233