"نام" اجلاس كے كامياب انعقاد سے غرب كا اضمحلال عياں

IQNA

"نام" اجلاس كے كامياب انعقاد سے غرب كا اضمحلال عياں

سياسی گروپ : علی اكبر صالحی نے غير وابستہ ممالك اجلاس كے نتائج كے بارے كہا : ايك ايسے وقت میں كہ جب دشمن ايران كو سياسی اور ڈپلومیٹك ميدان میں كمزور كرنا چاہتے تھے ، "نام" اجلاس كے كامياب انعقاد سے خود اہل مغرب كی شكستگی آشكار ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق علی اكبر صالحی نے سوموار كی رات تبريز كے امام جمعہ آيت اللہ محسن مجتہد بستری كے ساتھ ملاقات میں سولہویں غير وابستہ ممالك اجلاس پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : اس اجلاس كے دوران ايران كی مختلف ممالك كے سربراہان كے ساتھ ڈپلومیٹك سرگرمياں انتہائی مثبت نتائج كی حامل رہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ صالحی نے وزارت خارجہ كے تمام اقدامات كو حكمت ، عزّت اور ايرانی اقتدار كی بنياد پر استوار قرار ديا ۔
1096483