صیہونی مختلف اقوام كے درميان مذہبی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں

IQNA

صیہونی مختلف اقوام كے درميان مذہبی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں

سياسی گروپ : ايرانی صدر نے اس امر پر تاكيد كے ساتھ كہ صیہونی خود كو بند گلی میں اور نابود ہوتا ہوا ديكھ رہے ہیں ، خيال ظاہر كيا : انسان دشمن اور ثقافت سے بے بہرہ صیہونی مختلف اقوام كے درميان مذہبی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جناب احمدی نژاد نے كل ۱۴ ستمبر كو صوبہ تہران كے ۱۲ ہزار حجاج كے اجلاس میں كہا : ضروری ہے كہ ہم حج كے سفر سے باسعادت ، عزت مند اور لامتناہی اخروی زندگی كے لیے توشہ جمع كریں چونكہ اس سفر كا ہر لمحہ خدائے متعال كی رحمتوں سے مملوّ و پُر ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ايرانی صدر نے صیہونی سازشوں سے دنيا بھر كی ملّتوں اور اقوام كو ہوشيار رہنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
1097874