نجف اشرف میں ايرانی كمپليكس كی تعمير

IQNA

نجف اشرف میں ايرانی كمپليكس كی تعمير

سماجی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت، قونصل خانہ، وزارت تعليم، اور بغداد میں ايرانی ثقافتی سنٹر كی كوششوں كے بعد ايرانی كمپليكس "علوی تربيتی كمپليكس" كی بنياد ركھی گئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق، اس كمپليكس كی تعميراتی تقريب میں عراق كی مذھبی، علمی، اور نجف اشرف كے مئير كے علاوہ اس شہر كے ادارہ تعليم و تربيت كے سربراہ "آل ماضی" بھی موجود تھے۔
اس تقريب كا آغاز قرآن مجيد كی آيات كے ذريعے ہوا۔ اس كمپيلكس كے سربراہ "عدالت جو" اور عراق میں ايرانی سفير "دانايی فر" نے تلاوت كلام پاك كے بعد خطاب كيا۔
انہوں نے اپنی تقارير میں اس كمپليكس كی دوبارہ سرگرميوں كے آغاز كيلئے خوشی كا اظہار كيا۔
واضح رہے كہ علوی تربيتی كمپليكس نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے قريب "سعد" علاقے میں واقع ہے۔ اور اس میں 20 كلاسز پڑھائی جائیں گیں۔
1137343