‌وزیر اعظم عراق: داعش کے خلیفے کا نائب مارا گیا ہے

IQNA

‌وزیر اعظم عراق: داعش کے خلیفے کا نائب مارا گیا ہے

8:12 - January 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3508831
تہران(ایکنا) مصطفی الکاظمی کے مطابق داعش کا نائب امیر عراقی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوچکا ہے

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اعلان کیا ہے کہ فورسز کے خصوصی آپریشن میں خود کو داعش کا نایب امیر بتانے والا دہشت گرد ہلاک ہوچکا ہے۔

 

مصطفی الکاظمی کے مطابق خصوصی آپریشن میں «ابویاسر العیساوی» جو عراقی داعش کا امیر بتایا جاتا ہے ہلاک ہوا ہے۔

 

 کاظمی نے ٹویٹ کیا ہے: عراق عوام وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے دہشت گرد گروپ کو وارننگ دی کہ ہمیں انہیں نابود کریں گے اور کارروائی میں«ابویاسر العیساوی» کو انجام تک پہنچا دیا۔

 

بغداد میں خودکش حملے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے کے جواب میں عراق کے مختلف علاقوں میں فورسز نے آپریشن تیز کردیا ہے./

3950508

 

نظرات بینندگان
captcha