رمضان میں داعش کا دہشت گردانہ منصوبہ ناکام

IQNA

رمضان میں داعش کا دہشت گردانہ منصوبہ ناکام

9:01 - March 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509020
تہران(ایکنا) الحشد الشعبی کے مطابق رمضان المبارک میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق عراق کی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی عراق کے شہر بابل سے  ۸۶ کاٹیو شاہ راکٹ برآمد کرکے رمضان میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے  ۴۷ نے خفیہ اطلاع پر بابل کے علاقے جرف النصر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ جرف النصر میں «فتح جدید» کے عنوان سے آپریشن میں برآمد کیا گیا۔

 

جمعرات کو بھی صوبہ دیاله میں داعش کے اڈوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔

 

الحشد الشعبی نے شمالی بغداد میں جرف النصر کے علاقے سے داعش کو نکالنے کے بعد یہاں پر سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

داعش کو شکست کے بعد یہاں پر حشد الشعبی کے اڈے موجود ہیں جو مختلف اوقات میں داعش کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے۔/

3959146

نظرات بینندگان
captcha