آستانہ عباسی کے تعاون سے خواتین کے لیے قرآنی کورس

IQNA

آستانہ عباسی کے تعاون سے خواتین کے لیے قرآنی کورس

7:25 - March 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509064
تہران(ایکنا) مرکز قرآن کریم آستانہ مقدس حضرت عباس (ع) کے تعاون سے مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

الکفیل چینل کے مطابق آستانہ مقدس حضرت عباس (ع) کے قرآنی امور کے سربراہ «منار الجبوری» نے خواتین کے لیے کورسز کا اعلان کرتے ہوئے کہا: کورسز میں ہر عمر کی خاتون یا بچی شرکت کرسکتی ہے۔

 

انہوں نے مختلف کیٹگریز کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا: حفظ و قرائت قرآن کریم کے لیے«کاظم الغیظ» کورس میں ۱۴ سے ۱۷ سال، «اعراف» میں کالج و یونیورسٹی کی طالبات اور «سفینة النجاة» کورس میں ہر عمر کی خاتون شرکت کرسکتی ہے۔

 

مرکز تعلیم قرآن کریم  آستانہ مقدس حضرت عباس (ع) کے تعاون سے مذکورہ کورسز کا مقصد خواتین میں قرآنی تعلیمات کو عام کرانا ہے۔/

3961357

نظرات بینندگان
captcha