أَلَمْ يَرَوْا كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَكُمْ وَأَرْسَلْنَا السَّمَاءَ عَلَيْهِمْ مِدْرَارًا وَجَعَلْنَا الْأَنْهَارَ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمْ فَأَهْلَكْنَاهُمْ بِذُنُوبِهِمْ وَأَنْشَأْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ ﴿۶﴾
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر دیا، جنہیں ایسی قوت و طاقت عطا کی تھی جو تمہیں نہیں دی گئی، ہم نے ان پر لگاتار بارانِ رحمت برسائی اور ان کے زیرِ قدم نہریں جاری کر دیں، لیکن ان کی نافرمانی اور گناہوں کی وجہ سے ہم نے انہیں تباہ کر ڈالا اور ان کے بعد ایک دوسری قوم کو پیدا کر دیا۔
وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتَابًا فِي قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوهُ بِأَيْدِيهِمْ لَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ ﴿۷﴾ یہاں تک کہ اگر ہم کوئی لکھی ہوئی کتاب کاغذ پر تم پر نازل کریں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اسے چھو بھی لیں، تب بھی یہ ناشکرے کہیں گے: یہ تو محض جادو اور کھلا دھوکہ ہے۔/