عربی اخبارات میں عرب وزراء خارجہ كی بيروت میں ملاقات كو شہ سرخيوں میں چھاپا گيا ہے

IQNA

عربی اخبارات میں عرب وزراء خارجہ كی بيروت میں ملاقات كو شہ سرخيوں میں چھاپا گيا ہے

عربی اخبارات میں عرب وزراء خارجہ كی بيروت میں ملاقات كو شہ سرخيوں میں چھاپا گيا ہے۔ بہت سے اخبارات میں اس بات پر سخت تنقيد كی گئی ہے كہ عرب وزراء خارجہ كو اكھٹا ہونے میں چار ہفتے لگے
عربی اخبارات میں عرب وزراء خارجہ كی بيروت میں ملاقات كو شہ سرخيوں میں چھاپا گيا ہے۔ بہت سے اخبارات میں اس بات پر سخت تنقيد كی گئی ہے كہ عرب وزراء خارجہ كو اكھٹا ہونے میں چار ہفتے لگے۔
ايك اخبار میں یہاں تك كہا گيا ہے كہ وزراء خارجہ شرمساری كی وجہ سے بيروت میں جمع ہونے پر مجبور ہوئے اوریہ كہ ايك عرب وفد كو اقوامِ متحدہ بھيجنے كا فيصلہ دراصل، دشمن كے ساتھ ہاتھ ملانے كا نتيجہ ہے۔چند اخباروں میں عربوں كی كمزوری كا ماتم كيا گيا ہے اور لبنان كی تنہائی اور محاصرے كی كيفيت بيان كی گئی ہے۔
عبدالباری اتوان، القدس العربی
عرب حكمران اب اس لئے حركت میں آئے ہیں كيونكہ انہیں احساس ہو گيا ہے كہ لبنان میں اسلامی مزاحمت كمزور نہیں پڑے گی اور اسے طاقت كے زور پر ہتھيار ڈالنے پر مجبور نہیں كيا جا سكتا۔ انہوں نے اپنی سفارتی پيش قدمی كے طور پر ايك وفد كو نيو يارك بھيجا ہے تاكہ وہ اقوامِ متحدہ كی سكيورٹی كونسل كی اس قرارداد میں تبديليوں كے لئے مذاكرات كر سكے جس میں لبنانيوں كے مطالبات كو نظرانداز كر ديا گيا ہے۔ ان مذاكرات سے عربوں كو كچھ نہیں ملے گا كيونكہ یہ ايك ايسی كوشش ہے جو دشمن كے ساتھ ملنے كے بعد كی جا رہی ہے۔ یہ سب كچھ شرمندگی كے مارے كيا جا رہا ہے اور ان كوششوں میں لبنان يا اس كے عوام كو بچانے كی دلی خواہش كا فقدان ہے۔

عمر جفتالی، تشرين، شام
عرب ممالك كے عوام یہ بات سمجھ نہیں پا رہے كہ اس وقت عربوں كی حالت ناقابلِ قبول حد تك كمزور ہو چكی ہے۔انہوں نے لبنان كی قومی مزاحمت میں عربوں كا فخر و وقار اور مقبوضہ علاقوں كی آزادی كے لئے ان كی مستقل مزاجی ديكھی ہے۔

محمد ناجی عميرہ، الرائے، اردن
كچھ لوگوں كا كہنا ہے كہ لبنان كی صورتحال كو بہتر بنانے كے لئے عرب ممالك كا سركاری ردعمل بہت دير بعد سامنے آيا ہے جبكہ كچھ كہتے ہیں كہ كبھی نہ ہونے سے دير سے ہونا قدرے بہتر ہے۔ كچھ بھی ہو ليكن ہمیں ابھی بھی مكہ يا مدينہ میں اس اجلاس كا انتظار ہے جس كا انہوں نے اعلان كيا تھا۔

الجمہوریہ، مصر
بيروت پہنچ كر انہوں نے لبنان كے ساتھ يكجہتی كا پرعزم پيغام ديا اور امريكہ كی شہ پر ہونے والی اسرائيلی جارحيت پر لبنان كی ثابت قدمی كو حوصلہ ديا۔ كچھ لوگوں كا خيال ہے كہ عربوں كی طرف سے یہ پيغام بہت دير سے سامنے آيا ہے بالكل اسی طرح جيسے بہت سے عرب اس جارحيت كے پسِ پردہ حقيقی مقاصد كو دير سے سمجھے ہیں۔

ابراہيم نافی، الاحرام، مصر
ميری رائے میں عرب وزراء خارجہ كی بيروت میں ملاقات نے ان بين الاقومی طاقتوں كی طرف ايك اہم پيغام بھيجا ہے جنہوں نے اس بحران كے شروع میں حزب اللہ كی كاروائيوں سے متعلق چند تحفظات كی بناء پر عربوں كے ابتدائی ردعمل كو غلط سمجھ ليا تھا۔

زہير ماجد، الوطن، عمان
لبنان كے لئے عربوں كا ہنگامی اجلاس، تعجب كی بات نہیں تھی۔ تعجب اس بات پر ہے كہ اس سے پہلے یہ اجلاس كيوں نہیں بلوايا گيا اور لبنان لڑائی اور مزاحمت كی حالت میں تنہا اور محصور چھوڑ ديا گيا۔