بين الاقوامی گروپ:
مصر كی فٹبال ٹيم لبنان كے مظلوم عوام كی مدد كےلیے لبنانی ٹيم سے دوستانه ميچ كھيلے گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسٹاراخبار طبع جنوبی افريقه سے نقل كيا هے كه مصر كا فٹبال بورڈ مصری اور لبنانی فٹبال ٹيم كےدرميان دوستانه ميچ كرانے كے درپے هے تا كه اس كی در آمد سے اسراﺋيل كے وحشيانه حملے سے پهنچنے والے نقصان كی تلافی كی خاطر لبنانی مظلوم لوگوں كی مدد كی جا سكے۔
مصری فٹبال بورڈ كے سيكرٹری نے يه ميچ كب اور كهاں هوگا كے بارے میں بتايا :يه ميچ ۵ ستمبر ۲۰۰۶ ء كو هوگا ليكن كهاں هوگا اس كے بارے میں سوچ بچار جاری هے۔