جيبوتی كے صدر كی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

IQNA

جيبوتی كے صدر كی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ مشرق وسطیٰ كے علاقے میں سامراجی طاقتوں كے ذريعہ جنگ كی آگ بھڑكانا اپنے اسلحوں كو فروخت كرنے كا ان كا ايك حربہ ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ مشرق وسطیٰ كے علاقے میں سامراجی طاقتوں كے ذريعہ جنگ كی آگ بھڑكانا اپنے اسلحوں كو فروخت كرنے كا ان كا ايك حربہ ہے ۔حضرت آیۃ العظمیٰ خامنہ ای نے جيبوتی كے صدر اسماعيل عمرجيلہ سے ملاقات میں فرمايا كہ مغربی ممالك تيل كا پيسہ ادا كرنے كے بجائے علاقے كے ملكوں كوہتھيار فروخت كرتے ہیں تاكہ علاقے میں ہميشہ جنگ و خونريزی كا ماحول بنارہے اور ان ملكوں كے گذشتہ 150 برسوں كے كارنامے جنگ و خونريزی كے تعلق سے بہت ہی سيا ہ رہے ہیں.

رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح فرمايا ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی اور جوانوں میں خود اعتمادی كا جذبہ پيدا ہونے كے ساتھ علم و سائنس كے ميدان میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے اور پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كا حصول اس ترقی كا ايك واضح نمونہ ہے اور ايران علم و ٹيكنالوجی كے ميدان میں اپنے خدمات امت مسلمہ كوبھی پيش كرنے كے لئے تيار ہے ۔

اس ملاقات میں جيبوتی كے صدر نے اپنے دورے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے علاقائی اور عالمی مسائل میں دونوں ملكوں كے نظريات كو يكساں قرارديا اور كہا آج اسلامی جمہوریۂ ايران حقيقی اسلام كا علمبردار اور دشمنان اسلام كے مقابلے میں اكيلے ڈٹا ہوا ہے ۔(5 ستمبر 2006
http://urdu.irib.ir/sep1.htm#41