ايران كا بنايا ہوا صاعقہ لڑاكا جٹ طيارہ كامياب تجربے كے ساتھ ايران كی فضائیہ سے ملحق ہوگيا ۔اسلامی جمہوریۂ ايران كی فوج كے سربراہ عطاء اللہ صالحی نے بتايا كہ صاعقہ لڑاكا طيارے كے ذريعے دشمن كے فرضی ٹھكانوں پر بمباری كا تجربہ پہلی بار عظيم ضربت ذوالفقار فوجی مشقوں كے دوران كيا گيا ۔
بريگیڈيئر عطاء اللہ صالحی نے زوردے كر كہا كہ اس سلسلے میں كسی بھی ملك نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں كيا اوراسے ايرانی انجينيئروں اور ماہرين نے تيار كيا ہے ۔
http://urdu.irib.ir/sep1.htm#45