كربلا :۱۱ پاكستانی زاﺋرين شہيد

IQNA

كربلا :۱۱ پاكستانی زاﺋرين شہيد

كيا كہوں كس طرح زاﺋروں پر . تير ظلم و ستم كا چلا ہے . بہہ رہا ہے وہاں خون ناحق. كربلا آج بھی كربلا ہے.

سماجی گروپ:عراق میں پوليس كا كہنا ہے كہ مقدس شہر كربلا معلی كے قريب درندہ صفت حملہ آوروں نے گيارہ پاكستانی اور تين بھارتی امام حسينۜ كے زاﺋرين كو بے دردی سے شہيد كرديا ۔
پوليس كا كہنا ہے كہ پاكستانی اور بھارتی زاﺋرين كو ان كی گاڑيوں سے باہر نكال كر گوليوں سے چھلنی كيا گيا ۔
پوليس اور ہسپتال كے ذراﺋع كا كہنا ہے كہ زاﺋرين كے گروہ پر مغربی حصے میں الانبار كے علاقے سے گزرتے ہوۓ پہلے سے موجود مسلح افراد نے گھات لگا كر حملہ كيا
اطلاعات كے مطابق زاﺋرين كے ہاتھ اور پاٶں باندھ دیے گۓ تھے اور انہیں زيارت حسينۜ بن علی ۜ اور محبت حسينۜ بن علیۜ كے جرم میں گوليوں سے چھلنی كرديا گيا
ان شہداء راہ كربلا كا تعلق ڈويژن ڈيرہ غازی خان ضلع لیہ اور تحصيل كروڑ سے بتايا جاتا ہے