مشرق وسطی كا تنازع ،ايران دو رياستی فيصلہ كا احترام كرے گا .

IQNA

ايران كے سابق صدر محمد خاتمی:

مشرق وسطی كا تنازع ،ايران دو رياستی فيصلہ كا احترام كرے گا .

ايران مشرق وسطی كے مسلمانوں ،یہوديوں اور عيساﺋيوں كے درميان پاﺋيدار امن چاہتا ہے.
سياسی گروپ:ايران كے سابق صدر محمد خاتمی نے كہا ہے كہ ايران مشرق وسطی كے تنازع كے حل كے لیے دو رياستی منصوبے كےفيصلہ كا احترام كرے گا –لندن میں برطانوی جريدے كو انٹرويو ديتے ہوۓ سابق ايرانی صدر محمد خاتمی نے كہا كہ حماس چاہتی ہے كہ اس كے حق كو تسليم كيا جاۓ اور فلسطين كے ساتھ ايك جمہوری رياست كے طور پر سلوك كيا جاۓ ،سابق ايرانی صدر نے كہا كہ ہم فلسطينيوں كی سوچ كا احترام كرتے ہیں، اس سے قبل دورہ امريكہ كے موقع پر محمدخاتمی نے كہا تھا كہ ايران مشرق وسطی كے مسلمانوں ،یہوديوں اور عيساﺋيوں كے درميان پاﺋيدار امن چاہتا ہے –سابق ايرانی صدر نے امريكہ اور ايران كے درميان غلط فہميوں كو دور كرنے پر زور ديا ہے انہوں نے خبردار كيا كہ اگر عراق میں كی جانے والی غلطی ايران كے ساتھ دہرائی گئ تو اس كے انتہائ خطرناك نتاﺋج برآمد ہونگے.