سياسی گروپ:اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كوفی عنان نے عالمی براداری سے مطالبہ كيا ہے كہ ايران كے ایٹمی معاملہ پر اسے تنہا نہ چھوڑا جاۓ . اسپين كے ايك اخبار سے انٹرويو میں اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كوفی عنان نے كہا ايران ایٹمی معاملے پر عالمی برادری كے خدشات دور كرنے كےلیے اقدامات كرے اور عالمی برادری كو يقين دہانی كراۓ كہ اس كا ایٹمی پروگرام پر امن ہے اور وہ ایٹم بم بنانے كا ارادہ نہیں ركھتا