سماجی گروپ:ايران كے صدر احمدی نژاد نے دوسری عالمی مہدويت ڈاكٹراﺋن كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ جہموريت كے نام نہاد دعويدار عالمی تنازعات پر مذاكرات سے راہ فرار اختيار كررہے ہیں ايرانی صدر نے كہا كہ تہران نا انصافی اور مخصوص ممالك كی جانب سے دباٶ اور جبر كی پاليسيوں كا سخت مخالف ہے –ہم نے تمام تنازعات پر عالمی برادری كو مذاكرات كی دعوت دی ہے – كيونكہ یہ ثابت ہوگيا ہے كہ دباٶ اور دھونس دھاندلی كا دور ختم ہوچكا ہے اور اب سوچ فكر و منطق اور ثقافت كا زمانہ ہے ليكن اس كے باوجود جمہوريت كےنام نہاد دعويداروں نے ہماری مذاكرات كی پيشكش سے راہ فرار اختيار كرلی ہے –كچھ كرپٹ حكمران اپنی خود ساختہ پاليسيوں كودوسروں پر لاگو كرنے كی كوشش كررہے ہیں –كانفرنس میں ۴۵ ممالك كے ۱۱۰ نماﺋندگان نے شركت كی