ايران كی قومی اسمبلی كے ۱۸۲ اركان نے امام موسی صدر كيس كی تحقيقات كا مطالبہ كرديا.

IQNA

ايران كی قومی اسمبلی كے ۱۸۲ اركان نے امام موسی صدر كيس كی تحقيقات كا مطالبہ كرديا.

قومی اسمبلی كے ۱۸۲ اركان كی تاﺋيد كے ساتھ عالم مجاہد امام موسی صدر كے اغوا كيس كے متعلق بيانیہ قومی اسمبلی كے اجلاس میں پڑھ كر سنايا گيا
سياسی گروپ،قومی اسمبلی كے ۱۸۲ اركان نے از سر نو امام موسی صدر كيس كی تحقيقات كا مطالبہ كيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی روپرٹ كے مطابق قومی اسمبلی كے ۱۸۲ اركان كی تاﺋيد كے ساتھ عالم مجاہد امام موسی صدر كے اغوا كيس كے متعلق بيانیہ قومی اسمبلی كے اجلاس میں پڑھ كر سنايا گيا
بيان كا متن
۲۸ سال پہلے عظيم مفكر اسلام ،عالم مجاہد ،علامہ امام موسی صدر ليبيا حكومت كی دعوت پر اپنے دو ساتھيوں كے ہمراہ ليبيا كے اعلی حكام سے مذاكرات كےلیے طرابس تشريف لے گۓ اور وہاں ہی انہیں اپنے دو ساتھيوں كے ساتھ اغوا كرليا گيا
ليبيا كے اعلی حكام اس عظيم مفكر كے اعوا كے سلسلے میں م تضاد قسم كی بيان بازی كرتے رہے ہیں ليكن اٹلی اور لبنان كی عدالتوں نے مختلف قراﺋن كی بنا پر اس عالم مجاہد كے ليبيا كے اندر اغوا ہونے كا فيصلہ سنايا ہے اور كرنل قذافی نے بھی سن ۲۰۰۲ء میں انكے ليبيا میں ہی اغوا ہونے كی باقاعدہ تاﺋيد كی ہے –
عالم اسلام سے اس خيانت كو ہوۓ ۲۸ سال بيت گۓ ہیں اور جمہوری اسلامی ايران اور حكومت لبنان كی تمام تر كوششوںكے باوجود اب تك كوئ نتيجہ سامنے نہیں آيا
حكومت ايران كی ذمہ داری بنتی ہے كہ اس كيس كے سلسلے میں اب تك جو اقدامات ہوۓ ہیں ان كو مدنظر ركھتے ہوۓ عالممجاہد امام موسی صدر كی رہائ كےلیے موثر اقدامات كرے
واضح سی بات ہے ان حالات میں امام موسی صدر كی رہائ سے بڑھ كر لبنان كی غيور ملت كےلیے اور كوئ ہدیہ نہیں ہوسكتا –حزب اللہ كے عظيم مجاہد لیڈر جناب سيد حسن نصر اللہ نے كہا :اگر حزب اللہ لبنان كی كوئ مدد كرنا چاہتا ہے تو اد دور میں حزب اللہ كے قاﺋد عالم مجاہد سيد امام موسی صدر كی رہائ سےبڑھ كر ہماری كوئ اور مدد نہیں ہوسكتی