مجمع جہانی اہلبيت (ع) كی جانب سے ثقلين ٹی وی چينل كی تشكيل، نو زبانوں میں پروگرام پيش كرے گا

IQNA

مجمع جہانی اہلبيت (ع):

مجمع جہانی اہلبيت (ع) كی جانب سے ثقلين ٹی وی چينل كی تشكيل، نو زبانوں میں پروگرام پيش كرے گا

مجمع جہانی اہلبيت (ع) كے جنرل سكریٹری حجۃ الاسلام و المسلمين اختری نے ثقلين سے موسوم عالمی ٹی وی چينل كی تشكيل كی اطلاع دی ہے۔
مجمع جہانی اہلبيت (ع) كے جنرل سكریٹری حجۃ الاسلام و المسلمين اختری نے ثقلين سے موسوم عالمی ٹی وی چينل كی تشكيل كی اطلاع دی ہے۔تہران میں آج ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے مجمع جہانی اہلبيت (ع) كی مختلف شعبوں میں كی جانے والی خدمات اور سرگرميوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ حضرت امام مہدی (عج) كے يوم ولادت باسعادت كے موقع ثقلين سے موسوم ٹی وی چينل نے باضابطہ طور سے اپنا كام شروع كردياہے انہوں نے كہا كہ یہ كام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس وقت مختلف پروگراموں كی ريكارڈنگ كا كام انجام پا رہا ہے ۔ریڈيو تہران كے نمائندے كے ايك سوال كا جواب ديتے ہوئے حجۃ الاسلام محمّد حسن اختری نے كہا كہ ثقلين ٹی وی چينل كی نشريات دنيا كی آٹھ نو زبانوں میں پيش كی جائیں گی ۔انہوں نےكہا كہ مجمع جہانی اہلبيت (ع) ايران كی ايك غير سركاری تنظيم ہے اور اس كے قيام كا بنيادی مقصد مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی كا فروغ اور شيعہ ،سنی برادری كے درميان دشمنوں كی جانب سے اختلاف اور تفرقہ ڈالنے كی كوششوں كا مقابلہ كرنا ہے۔انہوں نے كہا كہ مكتب اہلبيت علیہ السلام سے ديگر مسلمان اقوام كو روشناس كرانا مجمع جہانی اہلبيت (ع) كے مشن كا حصّہ ہے اور اس مقصد كے لئے مجمع جہانی اہلبيت (ع) نے دنيا كی 15 زبانوں میں 350 موضوعات پركتابیں شائع كی ہیں ۔انہوں نے كہا كہ براعظم افريقہ كو مجمع جہانی اہلبيت (ع) كے پروگراموں میں ترجيح حاصل ہے جہاں بعض ايرانی متمول افراد كی مدد سے پانچ مساجد تعمير كی جارہی ہیں كہ جن میں سے ايك مسجد جلد ہی مكمل ہوجائے گی ۔(6 ستمبر 2006)