حميد رضا آصفی نے آج ہفتہ وار بريفنگ میں كہا كہ يورينئم كی افزودگی روكنے كی بات قصّہ پارينا بن چكی ہے اور اب ماضی كی طرف لوٹا نہیں جاسكتا ۔انہوں نے كہا اگر يورپ يورينئم كی افزودگی كے معطل كئے جانے كا خواہاں ہے تو اسے ہم سے مذاكرات كركے اپنے مطالبات پيش كرتے ہونگے تا كہ ہم ان كا جائيزہ لیں حميد رضا آصفی نے كہا كہ ايران كی ایٹمی سرگرمياں مكمل طرح سے شفاف ہیں اور ان میں كسی طرح كا ابہام نہیں پايا جاتا ۔
انہوں نے ايران كے خلاف پابنديوں كی بحث كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ اگر سلامتی كونسل میں ايران كے ایٹمی پروگرام كو اٹھايا گيا تو اس سے يورپی ملكوں كو نقصان ہوگا ۔
حميد رضا آصفی نے لاريجانی اور سولانا كے مذاكرات كو مفيد قرارديتے ہوئے كہاكہ ايران نے يورپی ملكوں كو موقع فراہم كياہے جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
وزارت خارجہ كے ترجمان نے صیہونی حكومت كے خلاف فلسطينيوں كی كاميابی پراطمينان ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ فلسطينيوں نے اپنی راہ لےلی ہے اور اسے جاری ركھیں گے ۔
انہوں نے دہشت گردی كے خلاف جد وجہد میں امتيازی رویے اور دوہرے معيارات پر تنقيد كرتے ہوئے كہا جب تك اس سلسلے میں امتيازی سلوك جاری رہے گا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔(10 ستمبر 2006)