لاريجانی اور سولانا كے درميان مذاكرات

IQNA

لاريجانی اور سولانا كے درميان مذاكرات

لاريجانی اور سولانا كے درميان مذاكرات كا دوسرا دور
اسلامی جمہوریۂ ايران كی اعلیٰ قومی سلامتی كونسل كے سكریٹری علی لاريجانی اور يورپ كے شعبہ خارجہ پاليسی كے سربراہ خاوير سولانا میں آج مذاكرات كا دوسرا دور شروع ہوگيا ہے یہ مذاكرات ايران كے پرامن ایٹمی پروگرام كے بارے میں پانچ جمع ايك گروپ كے پيكج كے ايران كے جواب كے سلسلے میں ہورہے ہیں یہ مذاكرات گذشتہ روز شروع ہوئے تھے ۔
علی لاريجانی اور سولانا كی ترجمان نے گذشتہ روز كے مذاكرات كو مثبت قرارديا تھا ۔
لاريجانی نے سولانا سے مذاكرات شروع كرنے سے پہلے آسٹريا كے چانسلر ملفگانگ شوسل سے ملاقات اور گفتگو كی ۔
آج كے مذاكرات میں آئی اے ای اے كے ڈائريكٹر البرادعی بھی شركت كررہے ہیں