سماجی گروپ:ادارہ سياحت و ثقافت كے سيكرٹری جناب محمد شريف ملك زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كو ايك انٹرويو میں بتايا كہ یہ ادارہ خالص اسلامی ثقافت كی ترويج كی خاطر مختلف پروگراموں كو شروع كررہا ہے باہر سے آنے والے ماہرين ،نابغہ افراد اور علوم اسلامی كے اساتذہ سے اسلامی اور قرآنی ثقافت كے فروغ اور تبليغ كا استفادہ كيا جاسكے-
انہوں نے وضاحت كی كہ ٹورسٹ حضرات كو صرف بے پردگی كا مروج نہ سمجھا جاۓ بلكہ ان لوگوں میں بھی ديندار اور اسلامی ثقافت كے مبلغ موجود ہوتے ہیں كہ جن كے آداب اور رسومات بھی ہمارے ساتھ ملتے جلتے ہیں لہذا ہمیں چاہیے كہ ايسا پروگرام بناﺋیں كہ جس سے ہم اسلامی تہذيب كو فروغ دے سكیں -
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم بين الاقوامی سطح پر ٹوريسٹ حضرات كو جذب كرنے كےلیے پروگرام بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں اسلامی ممالك اور مشرق وسطی كے ممالك كے ٹورسٹوں كو خاصی اہميت حاصل ہوگی تاكہ ہم ايرانی اور اسلامی ثقافت كو دنيا بھر میں روشناس كراسكیں-
ملك زادہ نے كہا كہ ايران قديم ثقافت اور تہذيب كا مركز شمار ہوتا ہے اور اس حوالے سے دنيا كا كوئ ايسا خطہ نہیں ہے كہ جہاں ٹورسٹ حضرات مذہبی ، اعتقادی اور اسلامی حجاب كے حوالے سے امن و امان میں رہ سكتے ہوں-
ملك زادہ نے مزيد كہا كہ گذشتہ سال پوری دنيا میں ٹورزم سے حاصل شدہ سرمایہ كی مقدار ايك ہزار ارب ڈالر تھی اگر ہم اس آمدنی كا دو فيصد بھی حاصل كرسكیں تو یہ ہماری تيل كی آمدنی كے دو برابر منافع شمار ہوگا لہذا ضروری ہے كہ اس سلسلے میں جاری مشكلات كو فورا حل كيا جاۓ-