علّامہ حسن ترابی كے قتل كا ايك اہم ملزم بم بناتے ہوئے مارا گيا

IQNA

علّامہ حسن ترابی

علّامہ حسن ترابی كے قتل كا ايك اہم ملزم بم بناتے ہوئے مارا گيا

علّامہ حسن ترابی كے قتل كا ايك اہم ملزم بم بناتے ہوئے مارا گيا ۔ چار كو زخمی حالت میں گرفتار كرليا گيا

پاكستان كے ممتاز شيعہ رہنما اور متحدہ مجلس عمل سندھ كے نائب صدر علّامہ حسن ترابی كے قتل میں مطلوب دہشت گرد قبائلی علاقے درہ آدم خيل میں ايك بم دھماكے میں ہلاك ہوگيا ۔جبكہ اس كے تين ساتھيوں كو گرفتار كرليا گيا ۔خبروں كے مطابق قبائلی علاقے كے پولیٹكل ايجنٹ رياض حسن خٹك نے بھی علامہ ترابی كے قتل میں مطلوب دہشت گرد حضرت علی كی ہلاكت كی تصديق كرتے ہوئے كہاكہ یہ دہشت گرد اپنے گھر میں بم بناتے ہوئے دھماكے میں ماراگيا ۔چند دنوں قبل پاكستان كے انگريزی اخبار ڈيلی ٹائمز میں پاكستان كے فیڈرل تحقيقاتی ادارے كے سربراہ جنرل طارق كے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی حضرت علی اور مفتی الياس نامی دہشت گردوں نے ايك گروہ تشكيل ديا ہے جس كا مقصد پاكستان كے ممتاز شيعہ رہنماؤں كو شہيد كرنا ہے ۔اس خبر میں بھی بتايا گيا تھا كہ مفتی الياس اور حضرت علی نے اسلامك لبريشن آرمی نامی جو دہشت گرد گروہ تشكيل ديا ہے اس كا افغانستان میں تعينات امريكی فوج سے بھی رابطہ ہے اور علاقے كے بعض عرب ممالك كی طرف سے اس گروہ كو مالی امداد بھی فراہم كی جارہی