صدر مملكت جناب احمدی نژاد نے آج ايوان صدر میں عراق كے وزير اعظم نوری كمال المالكی كا سركاری طور پر استقبال كيا عراقی وزير اعظم آج صبح تہران پہونچے ہیں وہ صدر احمدی نژاد كی دعوت پر ايران آئے ہیں ۔
سركاری استقبالیہ تقريب میں دونوں ملكوں كے قومی ترانوں كے بعد دونوں سربراہوں نے گارڈ آف آنر كا معائنہ كيا ۔
وزير اعظم نوری المالكی ايران كے اعلیٰ حكام كے ساتھ باہمی تعلقات میں فروغ عراق نيز علاقائی و عالمی مسائل پرگفتگو كریں گے۔
عراقی وزير اعظم كے ہمراہ كئی وزراء اور اراكين پارلمنٹ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ايران آيا ہے