حزب اللہ كی حمايت میں وسيع مظاہرے

IQNA

بيروت

حزب اللہ كی حمايت میں وسيع مظاہرے

بيروت كے جنوبی علاقے میں حزب اللہ لبنان كے دسيوں ہزار حاميوں اور اراكين نے ايك بڑا مظاہرہ كركے اعلان كيا حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔یہ مظاہرہ صیہونی حكومت كی جارحيت كے بعد سے پہلا مظاہرہ ہے
بيروت ، حزب اللہ كی حمايت میں وسيع مظاہرے
بيروت كے جنوبی علاقے میں حزب اللہ لبنان كے دسيوں ہزار حاميوں اور اراكين نے ايك بڑا مظاہرہ كركے اعلان كيا حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔یہ مظاہرہ صیہونی حكومت كی جارحيت كے بعد سے پہلا مظاہرہ ہے ۔
مظاہرين نے علاقے میں صیہونی جرائم كی پرزور مذمت كی ۔حزب اللہ كے ركن پارلمنٹ علی عمار نے لبنانی حكومت كی جانب سے برطانوی وزير اعظم ٹونی بليئر كا استقبال كئے جانے پر اسے تنقيد كا نشانہ بنايا ۔واضح رہے كہ برطانوی وزير اعظم ٹونی بليئر كی بيروت آمد كے خلاف لوگوں نے وسيع مظاہرے كركے انہیں اسرائيل كے مظالم میں برابر كا شريك قرارديا ۔اس موقع پر مظاہرين نے صیہونيوں كی وحشيانہ بمباری میں شہيد ہونے والے معصوم اور بے گناہ بچوں اور خواتين كی تصاوير بھی اٹھا ركھی تھیں۔