، ۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج عراقی وزير اعظم نوری المالكی اوران كے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمايا كہ عراقی عوام كی سعادت و پيشرفت ايرانی عوام اورعلاقے كی سعادت و پيشرفت ہے آپ نے اميد ظاہر كی كہ عراق میں اغيار كی مداخلت ختم ہوجائے گی اور ملت عراق كو اس كا حقيقی مقام حاصل ہوگا ۔قائد انقلاب اسلامی نے فرماياكہ ملت عراق كے بعض مسائل صدام كی بعثی حكومت كی بنا پر ہیں تو بعض مسائل كاسبب جارحين ہیں۔
آپ نے فرمايا جارحين كے نكلنے سے ملت عراق كی بہت سی مشكلات ختم ہوجائیں گی اس ملاقات میں عراقی وزير اعظم نوری المالكی نے عراقی عوام و حكومت كی حمايت میں ايران كے مواقف كو سراہتے ہوئے كہا كہ عراق كی خارجہ پاليسی میں دوست اور ہمسایہ ملكوں بالخصوص ايران كے ساتھ تعلقات میں توسيع كواوليت حاصل ہے ۔
انہوں نے اپنے دورہ تہران كو كامياب قرارديتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ طےشدہ معاہدوں پرعمل درآمد سے دونوں ملكوں كے تعلقات میں مزيد فروغ آئے گا ۔
عراقی وزير اعظم نوری المالكی گذشتہ روزاعلیٰ سطحی وفد كے ہمراہ تہران پہونچے تھے ۔