حزب اللہ كے ہاتھوں شكست ،اسرائيلی فوجی كمانڈر مستعفی

IQNA

حزب اللہ كے ہاتھوں شكست ،اسرائيلی فوجی كمانڈر مستعفی

صیہونی فوج كے سنيئر كمانڈر جنرل اوڈی ایڈم نے حزب اللہ كے ہاتھوں صیہونی حكومت كی شكست كے بعد فوج سے استعفی دے ديا ہے

حزب اللہ كے خلاف جنگ میں صیہونی فوج كے سينكڑوں فوجی ہلاك اور زخمی ہوئے ہیں ۔
موصولہ اطلاعات كے مطابق صیہونی فوج كے ترجمان نے كہاہے كہ جنرل اوڈی ایڈم نے لبنان پر جارحيت میں كليدی كردار ادا كيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ لبنان پر جارحيت كی وجہ سے صیہونی فوج پرشديد تنقيد ہورہی ہے اورصیہونی وزير اعظم ایہود اولمرٹ ، وزير جنگ اور چيف آف آرمی اسٹاف كے بر طرف كئے جانے كے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے ۔(13 ستمبر 2006)