انہوں نے كہا كہ ٹونی بليئر لبنان پر صیہونی حكومت كے حملوں كو روكنے كے لئے عالمی برادری كی كوششوں میں ركاوٹ ڈالنے كی بنا پر لبنانی شہريوں كے قتل میں صیہونی حكومت كے ساتھ شريك ہیں اور بيروت میں ان كا استقبال غير اخلاقی اور غير انسانی ہے ۔سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ اگر ٹونی بليئر كو دورۂ لبنان كی دعوت دی گئی ہو تو یہ ايك قومی المیہ ہے ۔
انہوں نے كہا كہ لبنان كے وزير اعظم فواد سينيورا نے جو غلطی كی ہے وہ یہ ہے كہ انہوں نے ايك غير اخلاقی اور غير انسانی كام كرتے ہوئے لبنان كی شہيد پرور قوم اور اسرائيل كے حملوں میں شہيد ہونے والوں كے اہل خانہ كے جذبات كو مجروح كرتے ہوئے ٹونی بليئر كااستقبال كيا ۔انہوں نے لبنان كے بعض سياستدانوں كو بھی صیہونی حكومت كے جرائم میں شريك قرارديا ۔