سكردو كی مدينہ كالونی میں جشن اميد.
-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے شمالی علاقہ جات كے مركزی شہر سكردو كی مدينہ كالونی میں محبتوں بھرا جشن منايا گيا جس میں يوسف زہراءۜ كی محبت و عشق سے سر شار مومنين نے بھرپور شركت كی
مدينہ كالونی بذات خود اس خطے كے مفلس اور نادار مومنين كے لیے ايك اميد كی كرن ہے جناب حجۃ الاسلام و المسلمين حضرت علامہ شيخ محسن علی نجفی پاكستان كی سر زمين پر اہل بيت كے لیے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں سكردو كی مدينہ كالونی بھی انكی زحمتوں كا ايك شاہكار ہے گذشتہ سال نيمہ شعبان كی مناسبت سے اس كالونی كا افتتاح كيا گيا جس میں تقريبا ايك سو گھر اس خطے كے مفلس اور نادار مومنين كے سپرد كیے گۓ –
ياد رہے شمالی علاقہ جات میں یہ پہلی كالونی ہے جس میں تمام تر سہوليات پائ جاتی ہیں ،ڈسپنسری ،اسكول،امام بارگاہ ،مسجد ،شاپنگ سنٹر كه جس میں روزمرہ استعمال كی تمام چيزیں دستياب ہیں اس سال مدينہ كالونی میں خاتم الاﺋمہ كے ميلاد كی مناسبت سے جشن اميد پورے عقيدت و احترام سے منايا گيا-اس پرمسرت موقع پر مزيد ۵۰ گھر اس خطے كے نادار مومنين كو دیے گۓ اور ۲۰ جوانوں كا عقد بھی ہوا جس كے تمام تر اخراجات حجۃ الاسلام و المسلمين علامہ شيخ محسن علی نجفی دامت بركاتہ نے برداشت كیے-