دورۂ تہران كامياب رہا ۔عراقی وزير اعظم نوری المالكی كی پريس كانفرنس

IQNA

دورۂ تہران كامياب رہا ۔عراقی وزير اعظم نوری المالكی كی پريس كانفرنس

عراق كے وزير اعظم نوری المالكی نے اپنے دورۂ تہران كو مثبت قرار ديا ہے ۔




ےعراقی وزير اعظم نےايران كے نائب صدر پرويز داوودی كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس میں ايران و عراق كے تعلقات كو فروغ دينے كے لئے مختلف معاہدوں پر دستخط كو مثبت قرارديتے ہوئے كہا دورۂ تہران پڑوسيوں بالخصوص اسلامی جمہوریۂ ايران كےساتھ تعلقات كوفروغ دينے كی عراقی حكومت كی كلی پاليسيوں كے تناظر میں انجام پايا ہے ۔

اس موقع پر ايران كے نائب صدر نے كہا كہ اسلامی جمہوریۂ ايران نوری المالكی اور ان كی حكومت كی مكمل حمايت كا اعلان كرتا ہے اوراس ملك كے مسائل كوحل كرنے كے لئے كسی بھی كوشش سے دريغ نہیں كرے گا ۔