بغداد كے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں چھ امريكی فوجی ہلاك اور پچيس زخمی ہوگئے۔
فلوجہ شہر كے فٹ بال اسٹیڈيم میں ہونے والے بم دھماكے میں چھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔
اس رپورٹ كے مطابق ايك مسلح گروہ نے اس بم دھماكے میں جاں بحق ہونے والوں كے جلوس جنازہ میں شريك افراد پر حملہ كيا ليكن عراقی سكيورٹی فورسز كی بروقت كارروائی كے باعث كسی كو كوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری طرف بغداد كے مختلف علاقوں سے اكاون لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ جنہیں ايذائیں دينے كے بعد گولياں مار كے ہلاك كيا گيا تھا۔
ادھر عراقی القاعدہ كے ايك بڑے لیڈر ثامر محسن الجبوری عرف ابوايمن كو بعقوبہ كے قريب شہربان كے علاقے سے گرفتار كر ليا ہے جبكہ القاعدہ كا ايك اور سركردہ لیڈر ابوجعفر سكيورٹی فورسز كے ساتھ جھڑپ میں مارا گيا۔
----------------------