اخلاقی بے راہ روی كا فروغ اسلام دشمن طاقتوں كا سياسی حربہ ہے ۔

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی :

اخلاقی بے راہ روی كا فروغ اسلام دشمن طاقتوں كا سياسی حربہ ہے ۔

سياسی گروپ :آج اسلام دشمن طاقتوں كا مسلمانوں كو كمزور كرنے كا ايك سياسی حربہ اخلاقی بے راہ روی كا فروغ ہے

ايران كی خبر رساں ايجسنی ايكنا نے رسا سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی نے جمعرات كے دن امام علی ۜ آرمی يونيورسٹی كے طلبہ اور سٹاف سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ امام زمانہ(عج) كا ظہور تمام دنيا كےلیے باعث رحمت ہے اور انكے ظہور كے بعد ظلم وستم كا خاتمہ ہوجاۓ گا-
انہوں نے امام باقر كی اس حديث كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ حضرت ولی عصر(عج) كے دور میں علم و دانش اس طرح نشوونما پاﺋیں گے جس طرح زرخيز زمين میں پودے اگتے ہیں ،فرمايا كہ بعض لوگ امام زمانہ (عج) كے عصر ظہور كو بدنما دكھانے كے لیے یہ پروپيگنڈا كرتے ہیں كہ امام زمانہ (عج) علم و دانش كے مخالف ہیں اور دنيا كو ماضی كی طرف لوٹاﺋیں گے-
انہوں نے مزيد فرمايا كہ یہ لوگ جھوٹے پروپيگنڈے اور غلط افواہیں پھيلا كر لوگوں كو نظریہ مہدويت سے دور كرنے اور امام زمانہ (عج) كے منتظرين كو نااميد كرنا چاہتے ہیں
آيت اللہ العظمی شيرازی نے فرمايا كہ زمانہ غيبت میں مسلمانوں پر دو ذمہ دارياں عاﺋد ہوتی ہیں
• ايمان اور تقوی كے ذريعہ خود سازی
• لوگوں كو امام زمانہ (ع) كے وجود مبارك كی بركات سے روشناس كرانا-