ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ پہلا سيمينار ہوگا كہ جس میں مسلمان ممالك كے درميان ثقافتی امور كا تبادلہ ہوگا اور اس میں اسلامی تہذيب اور ہر ملك كے خاص كلچر كے ساتھ اتحاد كے موضوع كو زير بحث لايا جاۓ گا
اس سيمينار كا مقصد مختلف ممالك كے آداب اور رسوم ،انكے خاص قومی رجحانات ،مذہبی رجحانات اور ايرانی ثقافت اور ديگر ممالك كی ثقافتوں كے ملاپ انكے ميوزك شو، آرٹ كے فن پارے ،خاص غذاﺋیں ،فوٹو اور فلموں كی نماﺋش وغيرہ سے آشنائ شامل ہوگی-
یہ سيمينار ۳۰ ستمبر ۲۰۰۶ سے ۱۲ اكتوبر ۲۰۰۶ تك تہران میں منعقد ہوگا-