ايران مخالف كسی اقدام میں شريك نہیں ہوں گے ، منموہن كی احمدی نژاد كو يقين دھانی

IQNA

ايران مخالف كسی اقدام میں شريك نہیں ہوں گے ، منموہن كی احمدی نژاد كو يقين دھانی

اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر جناب احمدی نژاد نے ہندوستان كے ساتھ تمام ميدانوں میں دو طرفہ تعلقات كو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے كی ضرورت پرزورديا ہے
اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر ڈاكٹر احمدی نژاد نے ہوانا میں ناوابستہ تحريك كے اجلاس كے موقع پرہندوستان كے وزير اعظم ڈاكٹر منموہن سنگھ سے ملاقات میں كہا كہ پوری تاريخ میں ايران اور ہندوستان كے عوام كے تعلقات ممتاز اور خصوصی اہميت كے حامل رہے ہیں اور دونوں ملكوں اور قوموں كے درميان كوئی بھی نقطۂ تضاد نہیں ہے ۔

اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر نے اسی طرح ہندوستان كے لئے پاكستان كے راستے گيس پائپ لائن پر وجيكٹ پر عمل درآمد كو علاقے میں صلح و سلامتی كی تقويت كا باعث بنايا اور كہا كہ ہم اميد كرتے ہیں كہ اس پروجيكٹ پر كام بہت جلد شروع ہوجائے گا ۔ہندوستان كے وزير اعظم منموہن سنگھ نے بھی كہا ہندوستان كے عوام اسلامی جمہوریۂ ايران كی تہذيب كو بہت زيادہ پسند كرتے ہیں كيونكہ ہندوستانی عوام كی ثقافت میں ايسی بے شمار باتیں ہیں جو ايرانی تہذيب و ثقافت سے عاریۃ" حاصل كی گئی ہیں ۔ہندوستان كے وزير اعظم نے ايران كے ایٹمی معاملے میں ہندوستان كے موقف كو لے كر پيدا ہونے والی غلط فہميوں پر افسوس ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ ہندوستان اسلامی جمہوریۂ ايران كے خلاف كسی بھی كوشش كا كبھی بھی ساتھ نہیں دے گا ۔