ہوانا سے ارنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریۂ ايران كے وزير خارجہ جناب منوچہر متكی نے ہوانا میں ناوابستہ ممالك كی تنظيم كے چودہویں سربراہی اجلاس كی اختتامی تقريبات میں كہا كہ ايران نے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد كيوبا میں ناوابستہ ممالك كی تحريك كے چھٹے سربراہی اجلاس میں اس تنظيم كی ركنيت اختيار كرلی تھی اور اسی وقت سے وہ اس تنظيم كے مقاصد كے حصول كے لئے سرگرم عمل ہے اور ايران سنہ 2012 میں ہونے والے ناوابستہ ممالك كی تنظيم كے سولہویں سربراہی اجلاس كی ميزبانی كے لئے آمادہ ہے -