پاكستان كے ایٹمی سائنس دان ڈاكٹر عبدالقدير خان كو كامياب آپريشن كے بعد كراچی كے آغا خان ہسپتال سے فارغ كرديا گيا ہے ۔ڈاكٹر عبدالقدير خان كو مثانے كا كينسر ہے ۔ستر سالہ ڈاكٹر عبدالقدير خان كا گذشتہ ہفتے سنيچر كے دن كراچی میں كامياب آپريشن كيا گيا ۔آج انہیں ہسپتال سے فارغ كرديا گيا ہے ۔ڈاكٹر عبدالقدير خان چند ہفتے كراچی میں رہیں گے ۔