پاپاۓ روم مسلمانوں سے معافی مانگے!!

IQNA

مصلحت نظام كونسل:

پاپاۓ روم مسلمانوں سے معافی مانگے!!

سياسی گروپ: مصلحت نظام كی كونسل كے اراكين نے پاپاۓ روم كے حالیہ خطاب پر شديد رد عمل ظاہر كرتے ہوۓ كہا ہے كہ پاپاۓ روم تمام دنيا كے مسلمانوں سے معافی مانگے اور آﺋندہ ايسی باتوں كے تكرار نہ كرنے كا وعدہ كرے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصلحت نظام كی كونسل كے تعلقات عامہ سيكشن سے نقل كيا ہے كہ اس كونسل كے اجلاس میں پاپاۓ روم كے اسلام كے خلاف حالیہ خطاب پر شديد رد عمل ظاہر كرتے ہوۓ اس كی پرزور مذمت كی-
اور اسكی غير ذمہ دارانہ باتوں پر افسوس كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ ايسے اقدامات سے اديان الہی كے درميان باہمی روابط كی اچھی فضا اور تقريب بين المذاہب پر كیے گۓ ٹھوس اقدامات كو شديد دھچكا لگے گا-
انہوں نے تاكيد كی كہ پاپ كو تمام مسلمانوں سے معذرت كرنا ہوگی اور آﺋندہ ايسے غير ذمہ دارانہ كلمات سے گريز كرنا ہوگا۰