العربیہ ٹی وی چينل نے اپنی رپورٹ میں بتايا كہ صیہونی حكام بيت المقدس كے شمال مغرب میں واقع چوٹی كے اوپر موجود بیٹكس گاؤں كے نيچے كنكریٹ سے ايك یہودی بستی تعمير كررہے ہیں جس كو زمين دوز راستوں كے ذريعے صیہونی وزير اعظم ایہود اولمرٹ كے دفتر ، پارلمنٹ اور سپريم كورٹ كے عمارتوں كے ساتھ ملايا جائے گا ۔العربیہ ٹی وی چينل كی رپورٹ كے مطابق صیہونی حكام یہ انڈر گراؤنڈ بستی اس لئے تعمير كررہے ہیں تاكہ خطرے كی صورت میں صیہونی حكام اس میں پناہ حاصل كرسكیں ۔