سيد حسن نصراللہ كی دعوت پر جمعه كے روز جشن فتح

IQNA

سيد حسن نصراللہ كی دعوت پر جمعه كے روز جشن فتح

حزب اللہ لبنان كے سكریٹری نے لبنانی عوام كو صیہونی حكومت پر حزب اللہ كی كاميابی كے سلسلے میں منعقد ہونے والے جشن میں شركت كی دعوت دی ہے ۔


المنار ٹی وی كی رپورٹ كے مطابق سيد حسن نصراللہ كے پيغام میں آيا ہے كہ لبنانی عوام جمعہ كے روز بيروت كے جنوبی علاقے میں 34 روزہ جنگ میں حزب اللہ كی كاميابی كے بارے میں منعقد ہونے والے جشن میں شركت كریں گے ۔

سيد حسن نصراللہ نے بيروت كے جنوبی علاقہ كو لبنانی عوام كے لئے افتخار ، ايمان ، ثبات قدم ،استحكام اور كاميابی كا علاقہ قرارديا۔

سيد حسن نصراللہ نے كہا ہے كہ ملت لبنان جمعہ كے روز تجديد ميثاق كے ساتھ خداوند عالم كی جانب سے عطا كی گئی كاميابی كا پيغام پوری دنيا تك پہونچائے گی -