۔حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقامۂ نماز كمیٹی كے اركان سے ملاقات میں اہانت آميز كارٹوں كی اشاعت بعض سياسی رہنماؤں كے توہين آميز بيانات اور يورپ امريكہ كے اخبارات میں اسلام كے بارے میں ہتك آميز مطالب كی اشاعت كو صليبی جنگ شروع كرنے كے سلسلے میں كی جانے والی سازشوں كی مختلف كڑياں قرارديا اور فرمايا پاپ كا بيان اس سلسلے كی تازہ كڑی ہے ۔قائد انقلاب اسلامی نے پاپ بينیڈكٹ شانزدہم كے اسلام مخالف بيان پرگہرے افسوس كا اظہار كرتے ہوئے فرمايا البتہ گمان كياجاتا ہے كہ پاپ اس سلسلے میں دھوكہ كھاگئے ہیں اور نہیں سمجھ سكے كہ اس قسم كے بيانات كے پيچھے كونسے مقاصد اور اہداف كار فرما ہیں ۔قائد انقلاب اسلامی نے پاپ كی طرف سے عقلانيت پر اسلام كی بے توجہی كے الزام كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا كہ كسی بھی آسمانی كتاب نے قرآن كی طرح تعقل اور تدبر پر اتنی زيادہ تاكيد نہیں كی گئی ہے اور امت اسلامیہ كی شاندار اور درخشان علمی تہذيب بھی تعقل علم اور تدبر كی اہميت كے بارے میں اسلام كی تاكيدات پر توجہ كا نتيجہ ہے ۔قائد انقلاب اسلامی نے اسی طرح جہاد كے بارے میں پاپ كے بيان كو ناانصافی بتايا اور فرمايا اسلامی جہاد دوسروں پر نظریہ اور عقيدہ مسلط كرنے كے لئے نہیں ہے بلكہ ان طاقتوں كے خلاف حريت پسندانہ جد و جہد ہے جو انسانوں كو غلام بناتی ۔