ايران كا پرامن ایٹمی پروگرام ۔ فرانس نے سلامتی كونسل میں پيش كرنے كی مخالفت كردی

IQNA

ايران كا پرامن ایٹمی پروگرام ۔ فرانس نے سلامتی كونسل میں پيش كرنے كی مخالفت كردی

فرانس كے صدر جيك شيراك نے كہا ہے كہ ايران كا ایٹمی معاملہ سلامتی كونسل میں نہیں لے جايا جانا چاہئے


۔جيك شيراك نے آج اس بات كا ذكر كرتے ہوئے كہ مذاكرات كے بغير ايران كے ایٹمی معاملے كے بارے میں كسی راہ حل تك نہیں پہنچا جا سكتا كہا كہ پانچ جمع ايك گروپ كو ایٹمی مذاكرات كے دوران ايران كے خلاف اقوام متحدہ كی پابنديوں كی دھمكی دينے سے گريز كرنا چاہئے ۔

فرانسيسی صدر جيك شيراك نے ایٹمی مذاكرات جاری ركھنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے تجويز پيش كی كہ پانچ جمع ايك گروپ كے مذاكرات كے دوران ايران كے ایٹمی معاملے كو سلامتی كونسل میں لے جانے كے موضوع كو موخّر كرديا جائے یہ ايسی حالت میں ہے كہ امريكہ نے يورينئم كی افزودگی روك دينے كو ايران كے ساتھ مذاكرات كی پيشگی شرط قرار ديا ہے ۔