پاپ كے توہين آميز بيان پر احتجاج بدستور جاری ہے

IQNA

پاپ كے توہين آميز بيان پر احتجاج بدستور جاری ہے

ملائيشيا كے وزير خارجہ حامد البارنے كہا پاپ بينیڈكٹ كو اپنا بيان واپس لينا چاہئے


۔حامد البار نے كہا كہ پاپ كا اظہار افسوس كافی نہیں ہے ۔ہندوستان كے زير انتظام كشمير میں پاپ بينیڈكٹ كے توہين آميز بيان كے خلاف آج ہڑتال رہی ۔ تركی كے ايك وزير نے كہا ہے كہ وہ پاپ كے اظہار افسوس سے مطمئن نہیں ہے ۔ انہوں نے كہا كہ پاپائے روم نے بظاہر مسلمانوں كی ناراضگی پر اپنے افسوس كا اظہار كيا ہے ليكن اپنے بيان پر معافی نہیں مانگی ۔انہیں صحيح طريقے سے معافی مانگنی چاہئے ۔مصر كی تنظيم اخوان المسلمين نے كہا ہے كہ یہ باقاعدہ معذرت نہیں ہے اور مسلمان اس سے مطمئن نہیں ہوں گے