امريكی عوام كو منطقی راستہ اختيار كرنے كا موقع ملنا چاہئے

IQNA

ڈاكٹر احمدی نژاد

امريكی عوام كو منطقی راستہ اختيار كرنے كا موقع ملنا چاہئے

صدر مملكت جناب احمدی نژاد نے اس بات پر زورديا ہے كہ دنيا كے ذرائع ابلاغ پر حكم فرما غير شفاف فضا دنيا كے لوگوں كے لئے حقائق كو سمجھنے میں ركاوٹ ہے
انہوں نے نيويارك پہنچنے پر كہا كہ تہران اس بات پر يقين ركھتا ہے اور دنيا كے لوگوں خصوصا" امريكی عوام كو تمام نقطہ ہائے نظر سن كر منطقی راستہ اختيار كرنے كا موقع ملنا چاہئے ۔


ڈاكٹر احمدی نژاد نے ايران كے پرامن ایٹمی پروگرام كے سلسلے میں اقوام متحدہ كے طرز عمل كے بارے میں كہا كہ عالمی مسائل كے سلسلے میں اقوام متحدہ كا طرز عمل اور رویہ غير منطقی ہے اور اس كی اصلاح ہونی چاہئے ۔


اس سے قبل صدر مملكت ڈاكٹر احمدی نژاد نے كاراكاس میں ونزوئيلا كے صدر ہوگوچاوز كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس میں كہا كہ ان كی حكومت پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كے حصول كے ايرانی قوم كے حق سے دستبردار نہیں ہوگی ۔


انہوں نے كہا كہ تہران نے بارہا كہا ہےكہ وہ باہمی احترام اور قانون كی بنياد پر اپنے ایٹمی معاملے كے بارے میں تمام ملكوں كے ساتھ منصفانہ مذاكرات كے لئے تيار ہے ۔انہوں نے پاپ بينیڈكٹ شانزدہم كےاسلام مخالف بيان كے بارے میں كہا كہ اسلام اور تمام الہی اديان امن دوستی اور انصاف كی ترويج كرنے والے ہیں اور اگر دنيا میں كوئی مشكل اور مسئلہ نظر آتا ہے تو یہ ان اديان كا نہیں بلكہ اديان الہی كے بعض حاميوں كے اعمال كا نتيجہ ہے ۔

http://urdu.irib.ir/sep3.htm#46