حكومت كے ترجمان نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بہتر ہے كہ پاپ واضح طور پر اعلان كریں كہ ان كے بيانات غلط ہیں ۔
غلام حسين الہام نے كہا كہ اسلام امن انصاف اور كرامت انسانی كا دين ہے اور اس دين كے بارے میں پاپ كے بيانات كی بنياد ان كی جہالت اور غفلت كا نتيجہ ہیں۔
غلام حسين الہام نے ایٹمی مذاكرات كے موضوع پرتبصرہ كرتے ہوئے كہا تمام ممالك بات چيت كے حق میں ہیں اور ايران نے گروپ پانچ جمع ايك كے پيكج كے جواب میں اس كا اعلان كرديا ہے حكومت كے ترجمان نے كہا كہ منطقی اور عاقلانہ طريقے سے اور بين الاقوامی قوانين كے دائرے میں كوئی مسئلہ ناقابل حل نہیں ہے
http://urdu.irib.ir/sep3.htm#42