فدا حسين مالكی نے تہران میں اقتصادی تعاون كی تنظيم ايكو كے ركن ملكوں كے سفيروں اور سيكریٹری جنرل كے اجلاس میں دنيا میں منشيات كے استعمال منظم جرائم اور دہشت گردی میں اضافے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ منشيات كو كنٹرول كرنے كے لئے ايران كی تجويز متبادل پيداوار كی سيكورٹی بيلٹ قائم كرنا اور اطلاعات كا تبادلہ ہے ۔انہوں نے كہا كہ افغانستان میں منشيات كی پيداوار پر دنيا نے صرف افسوس كا اظہار كياہے جبكہ افغانستان كو منشيات كا مقابلہ كرنے كے لئے عالمی امداد كی ضرورت ہے ۔
اس اجلاس میں افغانستان ، قزاقستان ، پاكستان ، تركی ، تركمنستان ، ازبكستان اور تاجيكستان كے نمائندوں نے شركت كی ۔